ٹنڈو آدم ایف آئی اے کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی

کنڈے لگوانے والے فیکٹریوں، بڑی ہاؤسنگ اسکیموں اور کالونیوں سے کنڈے اتروانے لگے


Express News Desk July 30, 2013
ٹنڈو آدم شہر کے علاوہ دیہات میں بھی حیسکو اہلکار کنڈے اتارنے میں سرگرم ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے کی ٹیم بجلی چوروں کو پکڑنے ٹنڈوآدم پہنچ گئی، حیسکو آفیسروں، اہلکاروں اور بجلی چوروں میں بھگدڑ، کنڈے لگوانے والے اتروانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈو آدم ڈویژن ون، ٹو اور وڈیرو لعل، بھٹ شاہ،ہالا اور مٹیاری سب ڈویژن میں بجلی کی چوری ختم کرنے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم پہنچ گئی۔ ٹیم آنے کے بعد حیسکو آفیسروں، اہلکاروں اور بجلی چوروں میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔



ٹنڈو آدم شہر کے علاوہ دیہات میں بھی حیسکو اہلکار کنڈے اتارنے میں سرگرم ہوگئے، حیسکو آفیسروں اور اہلکاروں نے مختلف علاقوں، کارخانوں، فیکٹریوں، بڑی ہاؤسنگ کالونیوں، مضافات، جوہر آباد، حسن کالونی، سائٹ ایریا، دیہات سمیت پورے شہر میں لگے کنڈے ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے۔

کنڈوں کے ذریعے مزے اڑانے والے اب میٹروں کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں اور کنڈے اتروانے کے لیے حیسکو کے دفاتر میں رش لگا ہو اہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کی خبر سن کر غریب اور حیسکو افسران و عملے کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں