میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم میں کرپشن کی تحقیقات شروع

افسر ان ریکارڈ سمیت کراچی طلب، افسران نے بااثر افراد سے رابطے شروع کردیے

اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی کے افسران دفاترسے غائب ہوگئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقات شروع۔

میونسپل کمیٹی سے آفیسر غائب، اینٹی کرپشن کی جانب سے آفیسر ریکارڈ سمیت کراچی طلب۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران ہونے والی مبینہ طور پر کروڑوںروپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے افسران کو ریکارڈ سمیت کراچی طلب کرلیا ہے۔




اطلاع ملنے پر میونسپل کمیٹی کے افسران دفاترسے غائب ہوگئے، مبینہ طور پر ایک کلرک پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ ریکارڈ لیکر کراچی جائے، معلوم ہوا ہے کہ کلرک نے ریکارڈ کراچی لیکر جانے سے انکارکردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا لیٹر ملنے پر افسران میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور انھوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے بااثر افراد سے رابطے شروع کردیے ہیں۔
Load Next Story