دوڑ دکانداروں کا اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپوں کیخلاف احتجاج

قیمتوں میں اتار چرھاؤ کی وجہ سے لسٹوں کے مطابق اشیاء فروخت نہیں کرسکتے، مظاہرین


Nama Nigar July 30, 2013
مظاہرے میں شریک دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر آئے دن انکی دکانوں پر بلاجواز چھاپے لگاکر جرمانے کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: دوڑ شہر کے دکانداروں نے سرور آرائیں اور عرفان خانزادہ کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر دوڑ کی جانب سے آئے روز بلاجواز چھاپوں کے خلاف دکانیں بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

جس میں دکانداروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین اسسٹنٹ کمشنر نا منظور کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر آئے دن انکی دکانوں پر بلاجواز چھاپے لگاکر جرمانے کررہے ہیں۔ پرائس لسٹوں میں اشیاء کی جو قیمتیں درج ہیں وہ ہول سیل کی ہیں۔



جبکہ قیمتوں میں اتار چرھاؤ آتا رہتا ہے، جس قیمت میں انھیں اشیاء نہیں مل رہی تو وہ کس طرح اس قیمت پر فروخت کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر پرائس لسٹ کے حساب سے اشیاء فروخت کرکے دکھائیں۔ دکاندار یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ڈی سی نواب شاہ سے ملاقات کرکے اے سی کی زیادتیوں سے آگاہ کریں گے اور اگر انکی شکایت دور نہیں ہوئی تو نہ صرف احتجاج بلکہ شٹر بند ہڑتال بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |