قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق رپورٹ صدرکو ارسال

رپورٹ میں مقدمے کے اندراج کیلیے مظاہرے کرنیوالوں کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے


INP August 24, 2012
رپورٹ میں مقدمے کے اندراج کیلیے مظاہرے کرنیوالوں کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مبینہ طورپر قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث گیارہ سالہ مسیحی لڑکی کو ذہنی معذور قراردیا،رپورٹ صدرآصف علی زرداری کو بھجوا دی گئی۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق صدر مملکت کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ عیسائی لڑکی رمشا ذہنی طورپرمعذور ہے اور اس کے خلاف قرآن پاک کی بے حرمتی کا مقدمہ لوگوں کے اصرار پر درج کیا گیا ۔وا ضح رہے کہ صدر مملکت نے رمشا کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی رپورٹ مانگی تھی، پولیس نے اپنی رپورٹ میں مقدمے کے اندراج کے لیے مظاہرے کرنے والوں کی تفصیل بھی درج کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |