اورنگی ٹاؤن میں موبائل پر کریکر حملہ اہلکار اور 2 راہگیر زخمی

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا


Staff Reporter July 30, 2013
کریکر پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن میں میٹرو سینما کے قریب نامعلوم ملزمان پولیس موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میٹرو سینما کے قریب کھڑی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پیرآباد تھانے کی پولیس کی موبائل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہو گئے، کریکر پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔



جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں سپاہی شفیع ولد علی محمد اور راہگیر عدیل اور برہان شامل ہیں، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں