نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

اثاثہ کیس میں تحقیقات جاری،شہبازشریف کو باہر نہ جانے دیں،وزارت داخلہ کو خط

شہباز شریف اپنی پوتی اور حمزہ کی بیٹی کی عیادت کیلیے لندن جا رہے ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے کہ میاں شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس زیرتفتیش ہے اس لیے ان کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ وزارتِ داخلہ نے نیب کی درخواست موصول کر لی۔ میاں شہباز شریف اپنی پوتی اورحمزہ شہباز کی بیٹی کو دیکھنے کیلیے برطانیہ جانا چاہا رہے ہیں۔


خبر ایجنسی کے مطابق میاں شہباز شریف کل لاہورسے لندن کیلیے روانہ ہونگے۔

واضح رہے حمزہ شہباز کی بیٹی دل کی تکلیف کے باعث لندن کے اسپتال میں آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

 
Load Next Story