بھارت نے فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی

بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلموں میں اداکاری پر پابندی عائد کردی۔


Staff Reporter/Zulfiqar Baig February 19, 2019
بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلموں میں اداکاری پر پابندی عائد کردی۔ فوٹو: فائل

بھارتی حکومت پاکستان کیساتھ دشمنی کی تمام تر حدیں عبور کر گئی اور بھارتی فلم سازوں، پرموٹرز اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کو کوئی بھی فلم پاکستان کو دینے سے منع کر دیا ہے۔

سال 2006 پاکستان اور بھارت کے مابین معاہدہ کیا گیا تھا کہ بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان بھر میں کی جائے گی اور ان فلموں کو پاکستانی شائیقن کیلیے پیش کیا جائے گاجس میں پاکستان کے بارے کوئی منفی تاثر یا عکاسی نہ کی گئی ہو۔

بھارتی زیرتسلط مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی طرف نہتے کشمریوں کے بارے میں پاکستان کی طرف سے آواز اوٹھانے اور گزشتہ دنوں پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں پاکستان کو ملوث کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے اپنے تمام پرموٹرز سے کہاکہ پاکستانی پرموٹرز کو فلمیں نہ دی جائیں۔

دریں اثنا بھارت کی جانب سے ثقافتی رابطوں پرایک اوروار، پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلموں میں اداکاری پر پابندی عائد کردی۔

بھارتی سینما انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم آل انڈین سنے ورکرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے، بھارتی فلموں میں کردارنگاری کرنے والے پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اعلامیے میں آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام فلم میکنگ کے ادارے کسی بھی فلم یا دیگرفنکارانہ سرگرمیوں کے دوران پاکستانی اداکاروں کی شمولیت سے مکمل طور اجتناب برتیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں