ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے، سینئر پلیئر


Sports Desk February 19, 2019
میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے، سینئر پلیئر۔ فوٹو: فائل

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کی سینئر وومن کھلاڑی ثنامیر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔

انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلیے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں