فیصل قتل کیس ملزمہ کوبیگناہ قرار دینے کی پولیس رپورٹ مسترد

چالان سماعت کیلیے منظور،مقدمہ سیشن عدالت منتقل،باقاعدہ سماعت آج ہوگی


Staff Reporter July 30, 2013
وکلا صفائی نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں ملوث انب زہرہ نے اپنے حلفیہ بیان میں ملزمہ معصومہ زینب کو قتل میں ملوث کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق بینکار فیصل نبی ملک قتل کیس میں ملوث معصومہ زینب عابدی کو بے گناہ قرار دینے سے متعلق پولیس کی جانب سے دائر169کی رپورٹ عدالت نے مسترد کردی اور چالان کوسماعت کیلیے منظور کرلیا۔

مقدمہ سیشن عدالت میں منتقل کردیا گیا، باقاعدہ سماعت آج30 جولائی کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے ملزم منصور مجاہد کے وکلا عمر اعوان اور سرمد اعوان کے حتمی دلائل سننے کے بعد ملزمہ معصومہ زینب عابدی کو بیگناہ قرار دینے سے متعلق پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چالان منظور کرلیا،مقدمہ سیشن عدالت میں منتقل کردیاگیاہے۔



قبل ازیں وکلا صفائی نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں ملوث انب زہرہ نے اپنے حلفیہ بیان میں ملزمہ معصومہ زینب کو قتل میں ملوث کیا ہے اور پولیس نے اسے بیگناہ قرار دیا، مقدمے کی سماعت سیشن عدالت میں ہوگی اور کسی کو بھی گناہ گار یا بے گناہ قرار دینے کا اختیار سیشن عدالت کو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں