
لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر ایک بار پھر گڑھا پڑنے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی 10 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے جب کہ رن وے کو 2 بجے تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر گڑھا پڑنے کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا تھا جس کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔