مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

علاقہ کیرن میں فوجی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا گیا، واقعے کے خلاف پوری وادی میں احتجاج


News Agencies July 30, 2013
علاقہ کیرن میں فوجی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا گیا، واقعے کے خلاف پوری وادی میں احتجاج۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کوشہید کردیا ہے۔

واقعے کے بعد وادی بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے کیرن میں ایک فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

دریں اثنا بانڈی پورہ ضلع کے علاقے حاجن میںبھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشددسے 12 زائد سے زائد افراد زخمی ہوگئے گزشتہ روزضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں کٹھ پتلی وزیرتعلیم محمد اکبرلون کے سدنارا اور مکدنار کے دورے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جن میں زیادہ ترنوجوان تھے سڑکوں پرنکل آئے۔



مظاہرین آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے متعدد زخمی ہوگئے۔ کیرن سیکٹر میں غیرمعمولی نقل وحرکت کے بعد فوج نے آپریشن شروع کیا اس دوران دراندازوں نے لائن آف کنٹرول عبورکرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا کافی دیرتک ہونے والے مقابلے میں ایک مجاہد شہید جبکہ دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں