سدھو کو کپل شرما شو سے نکالنے میں سلمان خان ملوث نکلے

کپل شرما شو کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہونے کی وجہ سے سلمان خان کے کہنے پر سدھو کو شو سے باہر کیا گیا


ویب ڈیسک February 19, 2019
کپل شرما شو کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہونے کی وجہ سے سلمان خان کے کہنے پر سدھو کو شو سے باہر کیا گیا (فوٹو: فائل)

معروف بھارتی کامیڈی شو 'دی کپل شرما' سے نوجوت سنگھ سندھو کو نکالے جانے کی وجہ سلمان خان کو قرار دیا جارہا ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد سے انتہا پسند مودی سرکار اور شدت پسند ہندو ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں یہاں تک کہ نہ صرف بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں بلکہ پاکستان کی حمایت میں بولنے والوں کو بھی بخشا نہیں جارہا۔ اس بات کا اندازہ نوجوت سنگھ سندھو کو شو سے باہر کیے جانے سے لگایا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈی شو 'دی کپل شرما' کے میزبان کپل شرما کی جانب سے سدھو کو شو سے باہر کیے جانے کی تصدیق کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ سدھو کو شو سے نکالنے کا فیصلہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا ہے۔

سلمان خان کپل شرما شو کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ ہیں اور یہ شو کپل شرما کے پروڈکشن ہاؤس 'کے نائن' اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس 'ایس کے ایف' کے تعاون سے جاری کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے سلمان کی ایما پر سدھو کو شو سے باہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکال دیا

سابق کرکٹر اور پنجاب کابینہ کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے پر دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے کہا تھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم کو یا کسی ایک شخص کوقصور وار ٹھہراسکتے ہیں؟ تاہم سدھو کے اس بیان کے بعد سے اُن کے خلاف محاذ سا کھل گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں