چین کا بھارت اور پاکستان کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا مشورہ

پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، چین

امید ہےدونوں ملک تحمل سےکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے، چین۔ فوٹو:فائل

چین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی کےسوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔


ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہےدونوں ملک تحمل سےکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پرخوش ہے، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر پہلے ہی فریم ورک طے پاچکا ہے، چین تیسرے فریق کوشامل کرنے کے لیے ہر قسم کے مشاورتی عمل کے لیے تیار ہے۔

 
Load Next Story