رانا ثنا کا بیان ن لیگ کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتا پرویز رشید
ن لیگ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عوام اس پر اعتماد کرتے ہیں, ، پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پنجاب کے صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ کا بیان ن لیگ کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتا۔
انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پر عوام اعتماد کرتے ہیں اور ہماری جماعت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت نے رانا ثناء اللہ کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انھیں اپنے بیان کی وضاحت پارٹی کو بھجوانے اور میڈیا کے ساتھ روابط میں اس موضوع پر بات کرنے سے روک دیاگیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید کو صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مرکزی قیادت نے راناثناء اللہ کے بیان کاسخت نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کو مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم کے مفاہمتی عمل کی حمایت پر مبنی بیان بھیجنے اورآئندہ اس حوالے سے خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے۔