علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے

اب کبھی بھارت مت آنا، ٹوئٹر پر بھارتی صارف کی علی ظفر کو دھمکی


ویب ڈیسک February 20, 2019
بھارتی نفرت کے بغیر کھلے دل اور بدماغ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سنیں، علی ظفر- فوٹو: فائل

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا وزیراعظم عمران خان کی پلواما حملے سے متعلق تقریر کی حمایت کرنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلواما حملے پر بھارتی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی اورساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1097775995493539840

وزیر اعظم کی تقریر پر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے تقریر کی تعریف کی جوکہ بھارتیوں کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ٹوئٹ کو لیکر کافی تنقید کی گئی۔

https://twitter.com/AgarwalRashi/status/1097794604882149376

راشی نامی صارف نے علی ظفر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب کبھی بھارت مت آنا۔



اوم پرکاش نامی صارف نے انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھارت میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے۔



علی ظفر نے انتہا پسند ہندوؤں کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ' کسی قسم کی انا، تعصب اور نفرت کے بغیر کھلے دل اور دماغ کے ساتھ سنیں، اگر ابھی نہیں توکچھ روز بعد سنیں جب آپ سکون اور فراغت میں ہوں،یہ ہے عمران خان کا قوم سے خطاب۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سدھو کو کپل شرما شو سے نکالنے میں سلمان خان ملوث نکلے

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی بر قرار رکھتے ہوئے عدم ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں