اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ


ویب ڈیسک February 20, 2019
ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، خطے کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں، جارحانہ بیانات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے جب کہ عالمی ادارہ خطے میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیراعظم

دوسری جانب ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |