کشیدگی کے باعث پاکستانی امپورٹرز کے کروڑوں ڈوبنے کا خطرہ
پاکستانی امپورٹرزنے بالی وڈکو ایڈوانس کی مد میں سو کروڑ سے زائد کی رقم دی
بالی وڈ پروڈیوسروں کی جانب سے اپنی فلمیں پاکستان میں نمائش نہ کرنے کے فیصلے سے پاکستانی امپورٹرز کے کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خطرہ بڑھنے لگا۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستانی امپورٹرز کی جانب سے بالی وڈ کے مختلف بینرز کو ایڈوانس کی مد میں سو کروڑ سے زائد کی رقم دی گئی ہے جس کے عوض سال بھر میں بالی وڈ اسٹارز کی فلمیں پاکستانی سینما گھروں کی زینت بننا تھیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے بعدبالی وڈ سے وابستہ مختلف فلمی تنظمیں ایک ہونے کے ساتھ اینٹی پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو روکا جائے اور دوسرا پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو یہاں کام نہ دیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت میں فنکاروں اور تکنیکاروں کی چھوٹی بڑی تنظیمیں انتہا پسند ہندوؤں اور مودی سرکار کے اشاروں پر ناچتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش میں لگی ہیں، ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے پاکستان فلم امپورٹرز اور سینما گھروں کی انتظامیہ خاصی پریشان دکھائی دے رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ امپورٹرز اور سینما مالکان نے ایک دوسرے سے رابطے کے بعد نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔