انڈین گانے پر طلبہ کا ڈانس اسکول چیئرپرسن نے معافی مانگ لی

پروگرام میں لاشعوری طور پر انڈیا کا جھنڈا دکھایا گیا جو ہماری غلطی ہے، شبیہہ زہرا


Staff Reporter February 20, 2019
ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے خط کا جواب اور معافی نامہ جمع کرا دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ماما بے بی کیئر اسکول میں بھارتی پرچم کے سائے تلے انڈین گانے پر طلبہ سے ڈانس کرانے پر اسکول انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا۔

اسکول کی چیئر پرسن شبیہہ زہرا اور اسکول پرنسل فاطمہ عبدالرحمن نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی، اسکول کی چیئر پرسن شبیہہ زہرا نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، 10 فروری کو اسکول میں منعقدہ پروگرام میں لاشعوری طور پر انڈیا کا جھنڈا دکھایا گیا جو ہماری ایک غلطی ہے، ہم تمام پاکستانیوں کے سامنے تہہ دل سے معافی کے طلبگار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خط تاخیر سے موصول ہوا اس لیے انھیں بروقت جواب جمع نہیں کراسکے لیکن اب ان کے خط کاجواب اور معافی نامہ جمع کرادیا ہے اور جو ٹیم فنکشن میں موجود تھی ان سے وضاحت طلب کر لی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں