سپریم کورٹ کے احکام نظرانداز من پسند افسران سرکاری اسپتالوں کے انتظامی سربراہ مقرر

سول سمیت تمام اہم اسپتالوں کے ایم ایس اورصحت کے جاری منصوبوں کے سربراہوں کی گریڈ 20کی اسامی پرگریڈ 19 کے افسران تعینات


Tufail Ahmed February 20, 2019
پانچوں اضلاع کے ہیلتھ آفیسرز کی پوسٹوں پر بھی گریڈ 19 کے افسران موجود، سینئر افسران بے چین، عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں سینئرافسران کو نظرانداز کرتے ہوئے من پسنداورجونیئر افسران کو سرکاری اسپتالوں اور صحت کے منصوبوں کا انتظام سونپ دیاہے۔

کراچی میں حکومت سندھ نے صوبے کا سب سے بڑا ٹیچینگ اسپتال سول اسپتال میں منگل کوگریڈ19کی جوئینر لیڈی ڈاکٹرکوگریڈ20کی اسامی پر مقررکر دیا اوران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جبکہ گریڈ20کے متعدد افسران اپنی اگلی تعیناتی کے منتظر ہیں۔

سندھ گورنمنٹ نیوکراچی اسپتال سے 13فروری کو ڈاکٹر آصف زمان کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اسپتال کے ایم ایس کی اضافی ذمہ داری گریڈ19کے ڈاکٹر اعلی انجم کو سونپے جانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جوگزشتہ دنوں ڈائریکٹر صحت کراچی نے واپس لے لیے تھے۔

سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کے ایم ایس کی اسامی پرگریڈ19 کے افسر تعینات ہیں، پولیس اسپتال میںگریڈ20کی ایم ایس کی اسامی پرگریڈ19، سندھ گورنمنٹ سعودآباد میں ایم ایس کی اسامی پر گریڈ19،کورنگی اسپتال میں ایم ایس کی اسامی پرگریڈ19، اسکن اسپتال میں انتظامی سربراہ گریڈ19 جبکہ کراچی کے پانچویں ضلعی ہیلتھ افسران گریڈ20کی اسامی پر بھی گریڈ19کے افسران تعینات ہیں ان میں ڈی ایچ او ضلع وسطی ڈاکٹر علی انجم گریڈ19 ، ڈی ایچ اوغربی ڈاکٹر شفیق الرحمان،ضلع شرقی کے ڈی ایچ اوکی اسامی پر گریڈ19 ڈاکٹر علی انجم کواضافی چارچ دیا گیا، ڈی ایچ او ملیراور ضلع جنوبی میں بھی گریڈ19کے افسران تعینات ہیں۔

اسی طرح صحت کے جاری منصوبوںکے سربراہوںکی گریڈ20 کی اسامیوںپر19کے افسران تعینات ہیں ان میں انسداد سندھ ایڈزکنٹرول میںگریڈ19کے ڈاکٹرسکندر میمن بھی شامل ہیں جبکہ یہ اسامی گریڈ20کی ہے، انسداد ہیپاٹائٹس کنٹرول پرگرام کے انتظامی سربراہ گریڈ20کی اسامی پر گریڈ19کے ڈاکٹر ذوالفقار دھاریجوکو تعینات کررکھا ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کی گریڈ20کی اسامی پرگریڈ19، نیوٹریشن سپورٹ پروگرام میں بھی گریڈ19کی اسامی پرپروگرام میجنر تعینات کررکھا ہے، انسداد ڈنگی پروگرام گریڈ 20کی اسامی پر گریڈ19کے افسر تعینات ہیں۔

اس وقت کراچی میں سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں گریڈ20کے ڈاکٹر خادم قریشی، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اور لیاری اسپتال میں گریڈ20کے انتظامی سربراہان مقرر ہیں ان میں قطر اسپتال کے سربراہ آئندہ اپنی مدت ملازمت مکمل کرلیں گے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں