ای سی سی افرادی قوت کی برآمد کیلیے ٹاسک فورس بنانے کی منظوری

اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پاکستان اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدا یت کردی ہے جبکہ افرادی قوت کی برآمد اورانسانی وسائل کی ترقی کیلیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی قائم کرنے اور درآمدی غذائی مصنوعات پر لیبلنگ کی منظوری دیدی ہے۔


کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس گزشتہ روز(منگل)یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے ای سی سی کو پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق نیب مقدمات پر بریفنگ دی جس پر کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے مقدمات میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ای سی سی نے ملک میں کھاد کی طلب کو پورا کرنے کیلیے اکتوبر تک پلانٹس کو فعال رکھنے کی ہدایت کی اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی سْپلائی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 
Load Next Story