کراچی میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کی اسٹاک ایکسچینج آمد

روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا، پشاور میں بھی اسٹاک ایکسچینج بنانے کا مطالبہ


Staff Reporter February 20, 2019
کراچی آنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے، تیمور سلیم۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم نے منگل کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روایتی گھنٹہ بجاکرکاروبار کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پشاور میں بھی اسٹاک ایکس چینج کا قیام عمل میں لایا جائے۔ 23 مارچ کو پشاور میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر پی ایس ایکس کے سی ای او رچرڈ مورن اور چیئرمین پاکستان اسٹاک سلیمان مہدی بھی موجود تھے۔

تیمورسلیم نے کہا کہ پاک افغان سرحدی راستے سے قانونی طریقے سے تجارت کے فروغ کے خواہشمند ہیں اور خواہش ہے کہ باہمی تجارت کے لیے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے ۔انھوں نے کہا کہ کراچی آنے کا مقصد سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے سابقہ حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بجٹ کا تمام حصہ صرف لاہورپرخرچ ہوتا تھالیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نیکہا کہ سب سے بڑا چیلنج فاٹا کا انضمام ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں