حکومتی تعاون سے نٹ ویئرگارمنٹس کی برآمد میں اضافہ ممکن ہے جاوید بلوانی

نٹ ویئر گارمنٹس سیکٹرمالی سال 2015-16سے ٹیکسٹائل گروپ ایکسپورٹ میں سرفہرست ہے، سینٹرل چئیرمین


Staff Reporter February 20, 2019
نٹ ویئر گارمنٹس سیکٹرمالی سال 2015-16سے ٹیکسٹائل گروپ ایکسپورٹ میں سرفہرست ہے، سینٹرل چئیرمین۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چئیرمین جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ حکومتی تعاون سے نٹ ویئر گارمنٹس سیکٹر ایکسپورٹ میں سالانہ20 فیصد کی شرح سے اضافہ ممکن ہے۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چئیرمین جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر اگرنٹ ویئر گارمنٹس سیکٹرکی مشاورت سے پالیسیاں متعارف کرائی جائیں تونٹ ویئر گارمنٹس سیکٹر ایکسپورٹ میں سالانہ20 فیصد کی شرح سے اضافہ ممکن ہے۔

جاوید بلوانی نے بتایا کہ نٹ ویئر گارمنٹس سیکٹرمالی سال 2015-16سے ٹیکسٹائل گروپ ایکسپورٹ میں سرفہرست ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ نٹ ویئر سیکٹر کی مصنوعات میں ہوڈیز، شرٹس، ٹی شرٹس، جرسی، پل اوور، ٹراوزر، جیکٹس وغیرہ شامل تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ چین میں شامل نٹ ویئر گارمنٹس سیکٹر کی رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران برآمدات میں 11.35 فیصد جبکہ جنوری 2018 کے مقابلے میں جنوری 2019 کے دوران اس شعبے کی برآمدات میں 16.25 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |