پٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹرتک اضافے کی سمری تیار

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1.60روپے فی لیٹراضافے کاامکان ہے۔

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1.60روپے فی لیٹراضافے کاامکان ہے۔ فوٹو: فائل

اوگرانے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں5روپے فی لیٹرتک اضافے کی سمری تیارکرلی۔


سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1.60روپے فی لیٹراضافے کاامکان ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت103.32روپے لیٹرہو جائیگی، ہائی اوکٹین کی قیمت میں5.10روپے فی لیٹراضافہ متوقع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل3.20 روپے فی لیٹراضافے کے ساتھ 109.96 روپے ہوجائیگا۔

جبکہ غریبوں کے ایندھن یعنی مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی3.95 روپے اضافہ تجویزکیاگیا ہے۔ اوگراکے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کومہنگاکیاجا رہاہے۔
Load Next Story