یورپین یونین کے اعلیٰ سطحی وفد کا کراچی کا دورہ

یورپین یونین کے وفد کا ڈیری فارم کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا جائزہ


February 18, 2019
یورپین یونین کے وفد کا ڈیری فارم کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا جائزہ۔

یورپین یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی میں ڈیری فارم کا دورہ کیا اور اس حوالے سے تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا۔

یورپین یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں اینگرو فوڈز کے پارٹنر ڈیری فارم کا دورہ کیا، اس دوران یورپین یونین کے وفد نے Enhancing Dairy Skills Through Specialized تربیتی پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں سے ملاقات کی، اس تربیتی پروگرام کو یورپین یونین، ناروے کے سفارت خانے اور جرمنی کی جانب سے مالی معاونت حاصل ہے۔

یہ منصوبہ اینگرو فوڈز کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک میں گوالوں میں ہنرمندی کو فروغ دینا اور اُن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اُن کے پاس فارمنگ کی جدید معلومات موجود ہو جس کے نتیجے میں ملک میں جانوروں کی افزائش میں اضافہ ہو اور دودھ کی پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں