اقوام متحدہ کا کامیاب جوان پروگرام کے لئے 3 کروڑ ڈالرز کا اعلان

پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لئے کام کریں گے، اقوام متحدہ

عثمان ڈار کو کامیاب جوان پروگرام کا شریک چئیرمین مقرر کردیا گیا فوٹو:فائل

اقوام متحدہ نے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 3 کروڑ ڈالرز فنڈز کا اعلان کردیا جبکہ عثمان ڈار کو پروگرام کا شریک چئیرمین مقرر کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی عثمان ڈار سے اقوام متحدہ حکام نے ملاقات کی۔ عثمان ڈار نے اقوام متحدہ کو کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لئے شروع کیے گئے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 3 کروڑ ڈالرز مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یو این حکام نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص

وزیراعظم عمران خان نے فنڈز فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ متعدد منصوبوں کا فریم ورک مکمل ہے اور جلد آغاز ہوگا، نوجوانوں کو تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اس پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبے شروع کیے جائیں گے جن کے ذریعے انہیں بااختیار بنایا جائے گا۔
Load Next Story