بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا، نیپرا


ویب ڈیسک February 20, 2019
بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا، نیپرا۔ فوٹو : فائل

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا، صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق جنوری میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی تحریری طور پر بتائے کہ فرنس آئل سے بجلی کیوں پیدا کی، گزشتہ ماہ بھی تفصیلات مانگی گئیں لیکن سی پی پی اے نے جواب نہیں دیا تاہم اگر ایل این جی سے پیداوار ہوتی تو قیمت میں اضافے کے بجائے کمی ہو سکتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |