حکمراں بھارتی مفادات کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں منور حسن

بھارت پاکستانی دریاؤں پرڈیمزبنارہا ہے،حکمران ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی تصویربنے ہیں


حکومت اسٹیل مل کی نجکاری سے بازرہے،ملازمین کوتنخواہیں دی جائیں ، پاسلووفد سے ملاقات فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پرڈیم پرڈیم بنا رہا ہے لیکن حکمراں ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی تصویربنے ہوئے ہیں اور بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرنے کوتیارنہیں۔

حکومتی رویے اور بھارت سے بجلی خریدنے کی پیشکش سے لگتا ہے کہ اسے ڈیم بنانے کی اجازت خودحکومت پاکستان نے دے رکھی ہے، بھارت ہمارے ملک کو بنجر کرنے کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے جبکہ موجودہ حکمران اس سے دوستی اور تجارت بڑھانے کے لیے بیتاب نظرآتے ہیں۔ انھوں نے کراچی سے واپسی پرمنصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستانی دریاؤں پر پہلے ہی درجنوں ڈیم بناکرپانی روک رکھا ہے اور اب مزید5 ڈیم بنانے کا اعلان کردیا، حکمران اپنے وعدے پورے کریں۔ منور حسن نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے بیگناہ شہریوں کی موت پر معذرت خواہانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔



جس سے امریکا شہ پا کر ہماری آزادی اور خودمختاری کو روند رہا ہے، وزیراعظم نے ایم کیو ایم سے صدارتی ووٹ کے حصول کیلیے اے پی سی کومتنازع بنا دیا ہے۔ مصرمیں فوج کے مظالم پرمسلم حکمرانوں اور عالمی ادارے کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ قبل ازیں کراچی میںپاکستان اسٹیل لیبر یونین(پاسلو) کے نمائندہ وفد نے ادارہ نورحق میں منورحسن،لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اوراسٹیل ملزکے ملازمین کے مسائل ومشکلات بالخصوص تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں