بہت ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت تعلقات بہتر کرلیں ڈونلڈ ٹرمپ

صحیح وقت آنے پر پلوامہ حملے پر بات کروں گا، امریکی صدر


ویب ڈیسک February 20, 2019
صحیح وقت آنے پر پلوامہ حملوں پر بات کروں گا، امریکی صدر۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بہت ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت تعلقات بہتر کرلیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں دہشت گردوں کا حملہ بہت خوفناک تھا، اس حوالے سے رپورٹس مل رہی ہیں تاہم صحیح وقت آنے پر ان حملوں پر بات کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بہت ہی اچھا ہو اگر پاکستان اور بھارت اپنے تعلقات بہتر کرلیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |