پی ٹی آئی کا اسپیکر سندھ اسمبلی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

تحریکِ انصاف کے وزراء بھی تحقیقات کے دوران مستعفی ہوئے ہیں، خرم شیرزمان  


ویب ڈیسک February 20, 2019
تحریکِ انصاف کے وزراء بھی تحقیقات کے دوران مستعفی ہوئے ہیں، خرم شیرزمان

تحریک انصاف نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، آغا سراج درانی کا دوران تحقیقات عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا، تحریکِ انصاف کے وزراء بھی تحقیقات کے دوران مستعفی ہوئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں تمام ادارے آزادی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ہماری حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے، عمران خان کا "دو نہیں ایک پاکستان" کا نعرہ حقیقی شکل اختیار کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔