شاہ رخ خان پر کروڑوں روپے پاکستان بھجوانے کا الزام

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو 2017 کی ہے اور اسے کاٹ چھانٹ کر وائرل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 20, 2019
شاہ رخ خان نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہمدردی کے بول تک نہیں بولے، بھارتی سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھرہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں اور سوشل میڈیا میں ان پر کروڑوں روپے پاکستان بھجوانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار اور کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے شاہ رخ خان مسلمان ہونے کی وجہ سے ہمیشہ ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کو پلوامہ حملے کے بعدبھارتی سوشل میڈیا صارفین اور ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے ایک بار پھر نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ پاکستان منسوخ

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بہاولپور ٹینکر حادثے کے متاثرین کے لیے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ شاہ رخ خان سے محبت کا دعویٰ کرنے والے بھارتیوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کنگ خان کے خلاف محاذ کھول لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھو 'دی کپل شرما شو' سے باہر

سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا پلوامہ حملے کے بعد جب امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت متعدد بالی ووڈ فنکار حملے میں مرنے والے جوانوں کی مدد کررہے ہیں اسی وقت شاہ رخ خان بھارتی پیسے پاکستان بھجوارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہمدردی کے بول تک نہیں بولے، شاہ رخ خان جان بوجھ کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہم ہندو اگر شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھنا بند کردیں تو یہ 45 کروڑ کیا 45 روپے بھی پاکستان بھجوانے کے لائق نہیں رہے گا۔

https://twitter.com/NkjdxbJain/status/1097543284916809728

بھارتی پاکستان سے نفرت میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ شاہ رخ خان کی جانب سے 45 کروڑ روپے پاکستان بھجوائے جانے کی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو 2017 کی ہے اور اسے کروپ (کانٹ چھانٹ )کرکے اب وائرل کیاگیاہے۔



دوسری جانب کنگ خان کے مداح بھی ان کی حمایت میں آگئے اور انہوں نے شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرائی ہےجس میں وہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پلوامہ حملہ؛ ماورا حسین نے بھارتیوں کے منہ بند کرادئیے

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bt-aFYbAVNO/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں