پی پی نے اعتزازکے مشورے پرصدارتی الیکشن کابائیکاٹ کیا

صدرزرداری بائیکاٹ کے حامی، امین فہیم چپ رہے، خور شید شاہ فیصلے میںشریک نہیں تھے


این این آئی July 30, 2013
صدرزرداری بائیکاٹ کے حامی، امین فہیم چپ رہے، خور شید شاہ فیصلے میںشریک نہیں تھے. فوٹو فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن سے بائیکاٹ کافیصلہ اعتزازاحسن کے مشورے پرکیاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جب سپریم کورٹ نے24جولائی کو صدارتی انتخاب کاانعقاد 6اگست کے بجائے 30جولائی کوکروانے کافیصلہ دیا تو اعتزاز احسن نے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی اورصدارتی انتخاب کے بائیکاٹ پرزوردیا۔ اعتزاز احسن نے 25جولائی کو نہ صرف اپنے گھرمیںپارٹی کا ایک اجلاس منعقد کیابلکہ ق لیگ کے چوہدری شجاعت اور تحریک انصاف کے عمران خان سے بھی ملاقات کیلیے گئے تھے تاکہ ان کوبائیکاٹ کیلیے قائل کرسکیں۔ عمران خان بائیکاٹ کے حق میںتھے مگران کے صدارتی امیدوارنے بائیکاٹ کی مخالفت کی۔



نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ اس اجلاس میںشریک نہیں تھے اوراگروہ غیرحاضر نہ ہوتے توپیپلزپارٹی صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرتی۔ امین فہم جیسے رہنما بھی خاموش رہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو عمران خان، ق لیگ اور اے این پی کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں مطلع کیاگیاکہ وہ بھی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں