سدھو کی حمایت پر کپل شرما بھی بھارت کے غدار قرار

انتہا پسندوں کا ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے شریک پروڈیوسر سلمان خان سے کپل کو بھی نکالنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک February 20, 2019
ہم لوگوں سے ان کا کاروبار چلتاہے اگر ہم نہیں ہوں تو یہ لوگ دو دن میں ہی سڑک پر آجائیں گے۔ بھارتی صارفین فوٹوفائل

کپل شرما کو سدھو کی حمایت مہنگی پڑگئی ہے اور اب انہیں بھی ملک کا غدار قرار دیا جارہا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پلوامہ حملے کے بعد پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر تو بھارتی ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں ہی، اب کپل کو بھی سدھو کی حمایت کرنامہنگا پڑگیا۔ کپل نے گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کو ''کپل شرماشو'' سے نکالنے پر کہا تھا سدھو پاجی کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، سدھو دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں لہٰذا انہیں شو سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما سدھو کے دفاع میں میدان میں آگئے

انتہا پسند بھارتیوں کو کپل کا سدھو کی حمایت میں دیا گیا بیان پسند نہیں آیا اور بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر اشوک پنڈت سمیت متعدد بھارتیوں نے ''دی کپل شرما شو'' کے شریک پروڈیوسراور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے کپل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/ashokepandit/status/1097698882463641603

ابھینو نامی صارف نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے لکھا ''پاکستانی میڈیا نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے دئیے جانے والے بیان کی پزیرائی کررہا ہے، یہ مکمل طور پر وطن دشمن موضوع ہے اور کپل سدھو کی حمایت کررہے ہیں لہٰذا ہم سب کو مل کر کپل کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔''

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان پر کروڑوں روپے پاکستان بھجوانے کا الزام



ایک اور صارف نے لکھا سلمان خان کو دونوں وطن دشمن مسخروں کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔

https://twitter.com/Svarma50043152/status/1098044225503952896

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھو 'دی کپل شرما شو' سے باہر

ایک صارف نے تو کپل اورسدھو سے نفرت کی انتہا کرتے ہوئے لکھا یہی وقت ہے ہم سب کے متحد ہونے کا، ہم لوگوں سے ان کا کاروبار چلتا ہے اگر ہم نہیں ہوں تو یہ لوگ دو دن میں ہی سڑک پر آجائیں گے۔

https://twitter.com/VinodSh08/status/1097848272368979968

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |