لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون ڈاکٹرفہمیدہ کا قتل

ملازم نے رات گئے مشیر فہمیدہ مجید کے سرپر گولی ماری اور فرار ہوگیا۔

ملازم نے رات گئے مشیر فہمیدہ مجید کے سرپر گولی ماری اور فرار ہوگیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے تعلیم ڈاکٹر فہمیدہ مجید کو تلخ کلامی پر گھریلو ملازم نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔


معلوم ہوا ہے کہ اسلام پورہ صابر پیا روڈ کی رہائشی مسلم لیگ نواز کی رہنما اور وزیر اعلی پنجاب کی مشیر فہمیدہ مجید کی اپنے ملازم طاہر سے چندروز قبل تلخ کلامی ہوئی جس کی رنجش پر ملازم نے رات گئے اس کے سرپر گولی ماری اور فرار ہوگیا،فائرنگ کی آواز سن کر بچے اپنی والدہ کے کمرے میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑی تھی، اسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔
Load Next Story