بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج

لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں فواد خان پر کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں


ویب ڈیسک February 20, 2019
فواد خان کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار فواد خان کے خلاف بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جن میں معروف اداکار فواد خان کا نام بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ایک ٹیم فواد خان کے گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تو اداکار کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا اور بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ڈی سی او لاہور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |