حکومت کوانتخابی دھاندلی معاملے سے بھاگنے نہیں دیں گے بلاول بھٹو زرداری

کلمہ پڑھ کر کرپشن میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہوں، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک February 20, 2019
انتخابات میں جیسےانجینئرنگ کی گئی سب کےسامنے ہے، بلاول بھٹو، فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جیسےانجینئرنگ کی گئی سب کےسامنے ہے، حکومت کو انتخابی دھاندلی معاملے سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےہمیشہ صاف اورشفاف انتخابات کےلیےجدوجہد کی، نظام کی مضبوطی کے لیے قربانیاں دیں، پاکستان میں تیسری بار پرامن طور پر اقتدارمنتقل ہوا، پاکستان میں جمہوریت ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، مسلسل 3 الیکشن کے بعد آمریت کی طرف جانا ممکن نہیں رہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے ہرالیکشن میں دھاندلی کےالزام لگتے ہیں لیکن پاکستانی تاریخ میں انتخابات میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں ہوئی، حالیہ ہونے والےعام انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، انتخابی عمل پر ہمارے بہت سےاعتراضات ہیں، الیکشن کے دوران بےنامی اکاؤنٹس پر ازخود نوٹس لیا گیا، بے نامی اکاؤنٹس پراچانک سوموٹو لینا بھی سمجھ سے باہر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انتخابات میں دور درازعلاقوں کے نتائج چند گھنٹوں میں آگئے اور میرے تینوں حلقوں کے انتخابی نتائج آنے میں 3 دن لگے، آج تک مجھے فارم 45 نہیں ملے، انتخابات میں جیسے انجینئرنگ کی گئی سب کے سامنے ہے، ہم حکومت کو انتخابی دھاندلی معاملے سے بھاگنے نہیں دیں گے، حکومت کے خلاف وائٹ پیپرز تیار کر رہے ہیں، پاکستان واپس جاکر یہ وائٹ پیپرعوام کے سامنے رکھوں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں، آزادی اظہار کسی بھی جمہوریت کے لیے اہم ستون ہوتا ہے، لیکن نئے پاکستان میں آزادی صحافت نہیں، ہم پاکستان میں صحافیوں کا تحفظ چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ ایسے قوانین منظورکروائیں جو آزادی اظہار کا موقع دیں۔ عدلیہ کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی ہوگی توعدلیہ مضبوط ہوگی، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ہمارے خاندان کامیڈیا ٹرائل چل رہا ہے، ہمیں عدالتوں سے کبھی ریلیف نہیں ملا، پھر بھی ہم نے اعلیٰ عدالت کے سامنے نظرثانی اپیل کا فیصلہ کیا ہے، اور کلمہ پڑھ کر کرپشن میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں