گورنر سندھ کوفی الحال تبدیل نہیں کیاجارہاراناثنااللہ

آئندہ صدر پیپلز پارٹی، ایم کیوایم اور اے این پی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک July 30, 2013
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی بھی شیخ رشید سے ووٹ مانگنے نہیں گیا، رانا ثنا االلہ۔ فوٹو فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فی الحال گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما متحدہ قومی موومنٹ کے پاس ووٹ مانگنے گئے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی بھی شیخ رشید سے ووٹ مانگنے نہیں گیا، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں تو پھر مسلم لیگ (ن) بھی انھیں بھائی ہی سمجھتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ صدارت ملک کی اہم ترین آئینی ذمہ داری ہے اور انہیں امید ہےکہ آئندہ صدر پیپلز پارٹی، ایم کیوایم اور اے این پی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں