ایفی ڈرین کیس تمام ملزموں کی جائیداد منجمد کرنیکا فیصلہ

اے این ایف نے مخدوم شہاب،میاں ستار اوردیگر کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں


Monitoring Desk August 24, 2012
اے این ایف نے مخدوم شہاب،میاں ستار اوردیگر کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ فوٹو: فائل

ایفی ڈرین کوٹا کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین کی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پیشگی اجازت سے مشروط کردی۔

ایک ٹی وی کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر رحیم یار خان کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مخدوم شہاب الدین ، پیپلز پارٹی کے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میاں عبدالستار اور پیپلز پارٹی کے رہنما احمد خان لوند، انکے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثہ جات کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اس لیے متعلقہ افراد کے نام جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور انکی جائیداد کی منتقلی اور فروخت کے سلسلے میں تحریری پیشگی اجازت حاصل کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ریونیوآفیسر رحیم یار خان نے تمام متعلقہ معلومات اے این ایف کو فراہم کردی ہیں۔ ایک اور ٹی وی کے مطابق کیس کی تحقیقات کرنیوالے ادارے اے این ایف نے تمام ملزموں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب الدین اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت تمام ملزموں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

ٹی وی کے مطابق شہاب الدین اور علی موسی گیلانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ایک اور ٹی وی کے مطابق اے این ایف نے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ کر ایفی ڈرین کیس کے ملزموں علی موسیٰ گیلانی، مخدوم شہاب اور حنیف عباسی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں