اکبربگٹی قتل کیس مشرف کی درخواست ضمانت مسترد فوری پیش ہونے کا حکم
ہمارے صوبے میں نہ ہونے والے ملزم کی ضمانت ہم کیسے دے سکتے ہیں، عدالت
بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر پروز مشرف کی درخواست ضمانت مسترف کرتے ہوئے فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم افغان اور جسٹس مصطفی مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دوبارہ درخواست جمع کرانے اور آئندہ سماعت پر پیشن ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمارے صوبے میں نہ ہونے والے ملزم کی ضمانت ہم کیسے دے سکتے ہیں۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، عدالت کے اس فیصلے کے خلاف پرویز مشرف نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔