پشاور رنگ روڈ پر واقع جمیل چوک ٹرمینل میں دھماکا 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

دھماکا خیز مواد گودام میں ہی موجود تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 30, 2013
دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: رنگ روڈ پر واقع جمیل چوک ٹرمینل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا رنگ روڈ کے علاقے ''پھندو'' میں کچڑے کے گودام میں ہوا جبکہ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد گودام میں ہی موجود تھا جس کے پھٹنے سے وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں