صدارتی انتخابات سے بائیکاٹ کی غلطی کا احساس پیپلز پارٹی کو جلد ہوگا شہباز شریف

ڈوگرکورٹ نےآصف زرداری کے گریجوایٹ نہ ہونےکے باوجودانتخابات لڑنے کی اجازت دی لیکن ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا،شہباز شریف


ویب ڈیسک July 30, 2013
ڈوگرکورٹ نےآصف زرداری کے گریجوایٹ نہ ہونےکے باوجودانتخابات لڑنے کی اجازت دی لیکن ہم نے کوئی احتجاج نہیں کیا،شہباز شریف فوٹو: فائل

GILGIT: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کا بائیکات کرکے پیپلز پارٹی نے بڑی غلطی کی جس کا اسے جلد احساس ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمرہ اور اعتکاف کے باعث ہم نے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کی استدعا کی لیکن شیڈول جاری ہونے باعث الیکشن کمیشن نے عدالت سے رجوع کرنے کا کہا جس نے ہماری استدعا کو مانتے ہوئے صدارتی انتخابات 30 جولائی کو کرانے کا حکم دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف زرداری شاید بھول گئے کہ انہوں نے فوجی آمر پرویز مشرف سے حلف اٹھانے والے ڈوگر کورٹ سے میری اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کا فیصلہ کروایا اور پھر اسی کورٹ نے آصف زرداری کے گریجوایٹ نہ ہونے کے باوجود انتخابات لڑنے کی اجازت دی لیکن ہم نے عدالت کے اس فیصلے پر کوئی احتجاج نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں