اپوزیشن کی مددسے نگراں سیٹ اپ قائم کیاجائیگا کائرہ

کائرہ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، بارش کے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی


APP August 24, 2012
کائرہ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، بارش کے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت جمہوری رویے اور ادارے مضبوط ہونے چاہئیں۔حکومت نگران حکومت کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی اور اپوزیشن کی مدد سے ملک میں نگران سیٹ اپ قائم کریگی تا کہ آزادانہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

اسلام آبادمیں مختلف وفوداورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی تو اس نے ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی کوشش کی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف الیکشن کمشنر کی متفقہ طور پر تقرری کی گئی بعدازاں اے پی پی کے مطابق صدرزرداری کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے۔

جمعرات کو دورہ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی۔ کائرہ کو اس موقع پرحالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم آزادکشمیرکو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی اور متاثرین کی امداداورآبادکاری کے لیے امدادی پیکیج کی فراہمی کیلیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں