ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک، سردی بڑھ گئی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ


/Numainda Express February 21, 2019
اکثر مقامات پرآج بھی موسلادھار بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔ فوٹو : آن لائن

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسیں گے جب کہ راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ حب اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

گزشتہ روز موسلادھار بارش نے ہر طرف جھل تھل کردیا تھا، آسمانی بجلی گرنے سے اڈیالہ روڈ کا رہائشی جاں بحق ہوگیا، آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والا 37 سالہ راجا قمر جاں بحق ہوگیا، سب سے زیادہ بارش موہنجوداڑو 50 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملتان کے علاقہ بدھلہ سنت میں بارش کے باعث چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 14سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |