ڈی آئی خان جیل میں سینٹرل جیل پرحملہ انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے پرویز خٹک

ڈی آئی جی خان حملے میں جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پرویز خٹک


ویب ڈیسک July 30, 2013
آئی جی جیل خانہ جات کو مجھے حملے کی دھمکیوں سے آگاہ کرنا چاہئے تھا تاہم میرے نوٹس میں ایسی کوئی بات نہیں لائی گئی، پرویز خٹک۔ فوٹو: این این آئی/ فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کو محکمہ داخلہ اور انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا جب کہ دوسری جانب دوسری جانب انٹیلی جنس اداروں نے 3 روز قبل ہی دہشت گردوں کے سینٹرل جیل پر حملے کے خطرے سے آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کردیا تھا۔

پشاورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل پر حملہ سیکیورٹی کی مکمل ناکامی ہے، آئی جی جیل خانہ جات کو مجھے حملے کی دھمکیوں سے آگاہ کرنا چاہئے تھا تاہم میرے نوٹس میں ایسی کوئی بات نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ جیل واقعے کے پیچھے کوئی بہت بڑا ہاتھ کارفرما ہے تاہم جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ جب تک وفاق مکمل پالیسی نہیں دے گا تو اس وقت تک دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان جیل حملے سے سلسلے میں وفاقی حکومت نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے واقعے کو محکمہ داخلہ اور انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات دہشت گردوں نے ڈیرہ سینٹرل جیل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں اور 4 قیدیوں سمیت 12 افراد جاں بحق جب کہ دہشت گرد 30 خطرناک قیدیوں سمیت 253 قیدیوں کو بھی فرار کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے،حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |