آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس تحقیقات کرنے والا بی سی سی آئی کا پینل غیر قانونی قرار

عدالت اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ ججز پرمشتمل پینل تشکیل دے جو بغیر کسی جھکاؤ کے اس کی تحقیقات کرے،درخواست کا متن


ویب ڈیسک July 30, 2013
عدالت اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ ججز پرمشتمل پینل تشکیل دے جو بغیر کسی جھکاؤ کے اس کی تحقیقات کرے،درخواست کا متن

ہائی کورٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے بی سی سی آئی کے پینل کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

ایس جے وزیفدار اور ایم ایس سوناک پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بہار کرکٹ ایسوسی ایشن اور اس کے سیکریٹری ادیتیا ورما کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے تشکیل کردہ پینل کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل پینل تشکیل دے جو بغیر کسی جھکاؤ کے اس کی تحقیقات کرے، سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکیل استغاثہ نے کہا کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں اب دیکھنا ہے کہ کرکٹ بورڈ اگلا قدم کیا اٹھاتا ہے۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی پینل نے 2 روز قبل ہی اپنی رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن، ان کے داماد اور چنائی سپر کنگز کے مالک گروناتھ میپن اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو فکسنگ الزام میں بے گناہ قرار دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |