شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا

مکمل آرام کی ہدایت، اپوزیشن لیڈر کا سلمان رفیق کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ، کمر درد کی شکایت پر ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔


دوسری طرف قائد حزب اختلاف نے خواجہ سلمان رفیق کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران شہباز شریف نے انھیں ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

 
Load Next Story