اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا تیزی کی لہر

غیرملکیوں کی آئل، بینکنگ، سیمنٹ سیکٹر میں تازہ سرمایہ کاری کے باعث 42 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں


Staff Reporter February 21, 2019
حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی تیزی میں بدل گئی، مالیت میں 40ارب 46 کروڑ 87 لاکھ روپے کا اضافہ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

غیرملکیوں کی آئل، بینکنگ، سیمنٹ سیکٹر میں تازہ سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ 6سیشنزسے جاری مندی تسلسل ٹوٹ گیا اور بدھ کو پھر اتار چڑھاؤ کے باوجود ایک بارپھرتیزی کی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 40200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے سبب 42 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 40 ارب 46کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار 982 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

پاک بھارت کشیدگی اور میوچل فنڈز کی جانب سے مخصوص شعبے میں فروخت کی شدت کے باعث کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 268 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن غیرملکیوں کی جانب سے نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرمستحکم کمپنیوں کے حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی تیزی میں بدل گئی ۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت40 فیصد زائد رہا اور مجموعی طورپر13 کروڑ20 لاکھ 89ہزار 330حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار337کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں