مالی سال 2018 میں HBL کا مجموعی منافع 124 ارب روپے ہو گیا

ایچ بی ایل کی جانب سے دیے جانے والے مجموعی خالص قرضے ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔


Press Release February 21, 2019
ایچ بی ایل کی جانب سے دیے جانے والے مجموعی خالص قرضے ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

مالی سال 2018 میں HBL کا مجموعی منافع 12.4 ارب روپے ہوگیا ہے۔

بینک HBL نے سال 2017 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ترقی کرتے ہوئے 12.4 ارب روپے کے مجموعی منافع بعد از ٹیکس کے ساتھ 31 دسمبر 2018 کو اختتام پذیر ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا، سال 2017 میں 5.79 روپے فی شیئر آمدن، اس سال 8.22 روپے فی شیئر رہی، سال 2018 میں بینک کا قبل از ٹیکس منافع 21.6 ارب روپے رہا۔

ایچ بی ایل پاکستان کا پہلا بینک بھی بن گیا ہے جس کی جانب سے دیے جانے والے مجموعی خالص قرضے ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، ان مالیاتی نتائج کے ساتھ بورڈ نے فی شیئر 1.25 روپے (12.50فیصد) ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سال 2018 کے لیے مجموعی ڈیویڈنڈ 4.25 روپے فی شیئر ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں