سپریم کورٹ نے نیلامی کے ذریعے حج کوٹے کی تقسیم کالعدم قراردیدی

کوٹا کی تقسیم حج پالیسی 2013 کے مطابق کی جائے، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری


ویب ڈیسک July 30, 2013
لاہور ہائی کورٹ نے حج کوٹے کی تقسیم سے متعلق کیس کے فیصلے میں نیلامی کے ذریعے سب سے سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹا الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے لاہور ہائی کورٹ کے نیلامی کے ذریعے حج کوٹے کی تقسیم کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیلامی کے ذریعے حج کوٹے کی تقسیم کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں بینچ نے اس طرح کوٹے کی تقسیم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ کوٹے کی تقسیم حج پالیسی 2013 کے مطابق کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حج کوٹا کی تقسیم سے متعلق کیس کے فیصلے میں نیلامی کے ذریعے سب سے سستا حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹا الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک حج کرانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹا الاٹ کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |