طالبان کا اعلیٰ افسران امریکی شہریوں کے اغوا کا منصوبہ

دہشت گرداسلام آباد،لاہور، ملتان، پشاور اور بنوں کو ان کارروائیوںکاہدف بناسکتے ہیں


Online August 24, 2012
دہشت گرداسلام آباد،لاہور، ملتان، پشاور اور بنوں کو ان کارروائیوںکاہدف بناسکتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

WASHINGTON: کالعدم تحریک طالبان نے مالی وسائل پیداکرنے اورقیدساتھیوں کوچھڑانے کیلیے اعلیٰ سرکاری افسران اورامریکی شہریوں کے اغوا،بینک ڈکیتیوں اور جیولری کی بڑی دکانوں کولوٹنے کامنصوبہ بنایا ہے۔

خفیہ سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر قاری سیف اللہ معاویہ کی زیر صدارت ایک خفیہ اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلیے دہشت گردی کی کارروائیوںکی منصوبہ بندی کی گئی ہے اورنعمان معاویہ کواغوا برائے تاوان کی کارروائیوں کا انچارج مقرر کیاگیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ2ماہ میں اسلام آباد،لاہور،ملتان، پشاور اور بنوںکودہشت گردی اوراغوا برائے تاوان کی سرگرمیوں کا ہدف بنایاجاسکتا ہے،نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے یہ رپورٹ تمام صوبوں،قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور چیف کمشنر اسلام آبادکوارسال کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں