بھارت پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر پابندی لگانے کے درپے

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ان دنوں بیحد کشیدہ ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ان دنوں بیحد کشیدہ ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگانے کے درپے ہو گیا۔

بھارتی ٹیم آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس کے سوا ویسے بھی گرین شرٹس سے مقابلہ نہیں کرتی، وہاں اب یہ مطالبات ہو رہے ہیں کہ پاکستان سے ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کیا جائے۔


گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں یہ حیران کن خبریں آئیں کہ رواں ماہ دبئی میں شیڈول آئی سی سی میٹنگ میں بھارت پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر ہی پابندی لگانے کا مطالبہ کریگا،البتہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کونسل کی جانب سے ایسے کسی فیصلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 
Load Next Story